کراچی (ویب ڈیسک ) درا?مدی ڈائپرز کی ویلیو ایشن کم ہونے سے حکومت کو درا?مدی ڈیوٹی میں نقصان کے علاوہ مقامی انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 3 برسوں سے درا?مدی ڈائپرز کی ڈیوٹی میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق ایسا ناقابل فہم ہے کیونکہ دیگر تمام عوامل جیسے قیمت، خام مال کی لاگت اور روپے کی شرح تبادلہ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسٹمز درا?مدی ڈائپرز کی قیمت ویلیوایشن کرتا ہے۔
اسی طرح کم سے کم ویلیوایشن درا?مدی ڈائپرز کی متعین ہے جو مختلف ملکوں اور مختلف برانڈز کیلیے ہے۔ ویلیو ایشن اسکیم کے تحت برانڈز کی تخصیص اعلیٰ برانڈز اور ادنیٰ برانڈ میں کی جاتی تھی تاہم کسٹمز نے اپنی ویلیوایشن پر نظرثانی کی (رولنگ 870/2016، جون 2016) جو ادنیٰ قیمت کے ڈائپرز کے حوالے سے ہے۔کسٹمز نے 4 اگست 2016 ایک نظر ثانی ا?رڈر جاری کیا جو درج بالا ویلیو ایشن رولنگ کے مقابل ہے اور ہائی ویلیو برانڈز ڈائپر کی ویلیو 3 ڈالر فی کلوگرام سے بڑھا کر 3.85 ڈالر فی کلوگرام کردی گئی جبکہ کم درجے کے برانڈز کی ویلیو کو 2.20 سے 2.90 ڈالر فی کلوگرام کے درمیان رکھا گیا ہے۔
اس کے بعد نئی ویلیو ایشن ہائی برانڈز ڈائپرز کے لیے مزید کم کرکے 2.90 سے 3.15 ڈالر فی کلوگرام تک متعین کی گئی اور کم درجے کے ڈائپرز کے لیے کم کرکے 1.95 سے 2.75 ڈالر فی کلوگرام کے درمیان کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اسکیم ا?ف ویلیو ایشن کو تبدیل کرکے ”اوریجن “ کی بجائے ”برانڈ“ کردیا گیا۔