تازہ تر ین

دنیا کا امیر ترین بورڈ مقروض…. آفیشلز پریشان

نئی دہلی (ویب ڈیسک) دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ مہمان انگلش ٹیم کا مقروض ہوگیا، ٹور پرموجود کھلاڑیوںاور آفیشلز کو ابھی تک ڈیلی الاﺅنس ہی ادا نہیں کیا، مجموعی رقم 80 ہزارپاﺅنڈ تک جا پہنچی، بڑے نوٹوں پر پابندی کے باعث مقامی کھلاڑیوں کو 100، 100 روپے کی کرنسی میں ادائیگی ہو رہی ہیں، پلیئرز کی جیبیں نوٹوں سے پھولی رہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی اگرچہ دنیا کا امیرترین کرکٹ بورڈ ہے تاہم لودھا پینل کی کڑی شرائط کے باعث وہ تقریبا مالی تنگ دستی کا شکار ہوچکا، اسی وجہ سے ٹور پرموجود انگلش ٹیم کے اخراجات ادا کرنے تک کیلیے اس کے پاس رقم موجود نہیں ہے۔ باہمی پروٹوکول کے تحت میزبان ٹیم اور آئی سی سی آفیشلز کے طعام قیام اور سفری اخراجات کی مکمل ذمہ داری میزبان بورڈ پر ہوتی ہے، وہ روز مرہ کے اخراجات کیلئے بھی رقم ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے۔اگرچہ انگلش ٹیم کے پاس رقم کی کوئی کمی نہیںمگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر چونکہ میزبان بورڈ یہ رقم ادا کرنے کا پابند ہے اس لیے ٹیم کے ٹور منیجر فل نیل مسلسل بی سی سی آئی حکام سے رابطے میں ہیں، وہ پلیئرز اور آفیشلز کیلیے ڈیلی الانس کی مدد میں واجب الادا رقم جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اب تک 17 مہمان پلیئرز اور 16 اسٹاف ممبران کے 50 پانڈ فی کس یومیہ الاﺅنس اور دیگر اخراجات کی مد میں 80 ہزار پانڈ واجب الادا ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹور کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈکی جانب سے مہمان ٹیم مینجمنٹ پر مالی صورتحال واضح کردی گئی تھی اسی لیے ابھی تک دونوں کے درمیان ٹور کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر بھی دستخط نہیں ہوئے۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے 500 اور1000 روپے کے نوٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انھیں روز مرہ کے اخراجات کیلیے 100، 100 کے نوٹوں میں الانس دیا جاتااور کیش کی وجہ سے ان کی جیبیں پھولی رہتی ہیں،انگلش پلیئرز اپنے بلز کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈز استعمال کررہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain