Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لوئی وٹون کے خصوصی ٹرنک میں پہنچے گی
    • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلا گیا،2026 کا اختتام 139 ملین ڈالر کے خسارے پر ہوا۔
    • پاکستانی روپے کی زائد قدر برآمدات کی ترقی کو متاثر کر رہی ہے۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
    • امریکا ایران کشیدگی سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی خدشات بڑھ گئے
    • ٹرمپ کا دعویٰ، امریکا ایران میں بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے
    • چین نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے
    • ٹرمپ کا تقریر نہ دکھانے والے نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
    • تازہ امریکی حملوں کے بعد جنوبی ایران میں بجلی کی بندش
    • امریکا۔ایران کشیدگی: ٹرمپ کی سفارت کاری کی پیشکش، خلیجی ممالک پر نئے حملے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں ’پودوں سے ذیابیطس‘ کے علاج کی ایشیائی کانفرنس کا آغاز

    By Daily Khabrainجنوری 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے حیاتیاتی کیمیائی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ذیلی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) کے زیرِ اہتمام تین روزہ ذیابیطس کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس سے صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ایشین نیٹ ورک آف اینٹی ڈائیبیٹک پلانٹس (اے این آر اے پی) کے تحت سہ روزہ کانفرنس کے پہلے روز ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بین الاقوامی سیمینار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ANRAP ذیابیطس پر گراں قدر تحقیقی کام سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں زخمی افراد کے لازمی اور فوری علاج معالجے کا بل متعارف کروایا ہے۔اس سیمینار میں تین سو پچاس سے زائد ملکی و غیر ملکی سائنسدان اور محققین شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کراچی میں بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر نورِ ہلال سیف الرحمن، اے این آر اے پی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد مسیح الزماں، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان، سربراہ آئی سی سی بی ایس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، چین کے اسکالرپروفیسر ڈاکٹرویے وینگ، آسٹریلیا کے پروفیسر ڈاکٹر بیری نالر، پنجوانی سینٹر کی ڈاکٹر عصمت سلیم اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا؛ جبکہ ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کے ڈاکٹر امتیاز بشیر سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ پودے سے پیٹنٹ تک سیمینار کا ذیلی عنوان بھی تھا۔
    ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں ذیابیطیس مخالف دوا کی تیاری پر تحقیقی کام ہورہا ہے اور پاکستان و دیگر ممالک میں اس مرض کے پھیلاو کو روکنے کےلیے ہر حوالے سے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا وزارتِ صحت بین الاقوامی مرکز کے ساتھ کام کررہی ہے اور جلد ہی ایک ادارہ ’ری جینوریٹوو میڈیسن‘ کے نام سے تعمیر کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں اس سیمینار کا انعقاد نہ صرف ایک قابل ستائش عمل ہے بلکہ پاکستانیوں کی سائنس اور ٹیکنالوجی سے رغبت کی دلیل بھی ہے۔شیخ الجامعہ کراچی نے کہا کہ اس ایشین سیمینار سے مزید بین الاقوامی تعاون میں اضافہ ہوگا جس سے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ انہوں نے پروفیسر اقبال چوہدری کو ایک موثر کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
    پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ اس سیمینار کی بدولت پاکستانی اور بھارتی ماہرین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں جو خوش آئند عمل ہے۔ اس بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کا مقصد یہ بھی ہے کہ ذیابیطیس اور اس سے متعلق امراض کی دریافت کے عنوان سے آگاہی پیدا کی جائے۔انہوں نے چینی ماہرین کی سیمینار میں آمد اور سائنس کے میدان میں پاکستان کا مسلسل ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پروفیسر مسیح الزماں نے ایشین نیٹ ورک کی تنظیم کے بنیادی مقاصد بتائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیمینار 2015 میں ملائیشیا میں منعقد ہواتھا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئرپرسن محترمہ نادرہ پنجوانی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔سیمینار میں دنیا کے ممتاز ماہرین اور اسکالرز پودوں اور فطری طریقوں سے ذیابیطس کے علاج میں ہونے والی والی پیش رفت سے بھی آگاہ کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.