تازہ تر ین

یہ چائے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار گھریلو ٹوٹکا

لاہور( ویب ڈیسک ) ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔2017 کے ایک سروے میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پونے 4 کروڑ پاکستانی ذیابیطس کا شکار ہیں یعنی ہر چوتھا یا پانچواں پاکستانی اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس مرض سے خود کو بچانے کے لیے کچن میں موجود ایک عام چیز سے مدد لے سکتے ہیں۔اور وہ چیز ہے کلونجی، جو لگ بھگ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے سے ہٹ کر بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزائ کی موجودگی ہے۔کلونجی اور اس کا تیل گلیسمیک کنٹرول میں کردار ادا کرتا ہے اور بلڈشوگر کو کنٹرول میں رکھنے کا بہترین ٹوٹکا بھی ثابت ہوتا ہے۔کلونجی سے بلڈشوگر لیول کیسے بہتر بنائیں؟َسب سے پہلے کلونجی کا تیل لیں اور پھر ایک کپ بغیردودھ کی چائے تیار کریں۔اس چائے میں ڈھائی ملی لیٹر کلونجی کا تیل شامل کردیں اور اس گرم مشروب کا روزانہ استعمال کریں۔بلکہ اس مکسچر کو دن میں دوبار صبح اور رات کو پینا عادت بنالیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain