لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی پاکستان آمد بڑی کامیابی ہے اس سے پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے سرفراز کے حوالے سے جو بات کی میں اس کی تائید کرتا ہوں سرفراز کو واقعی بہت کم سزا ملی شعیب نے بالکل صاف بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جو کرکٹر سپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں ان کے لئے فاسٹ باﺅلرز رکھے گئے ہیں اسی کو کپتانی کہتے ہیں۔سنچری کرنے کے بعد امام الحق کا تکبرانہ سٹائل مناسب نہیں تھا۔فخر ایک رسکی پلیئر ہے کسی بھی وقت آﺅٹ ہو جاتا ہے۔اب پی ایس ایل آ رہا ہے جس میں سے کچھ کھلاڑی سامنے آ جائیں گے۔