تازہ تر ین

گھریلوصارفین کو ایل پی جی پر منتقل ہونا ہوگا،عرفان کھوکھر

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں قدرتی گیس کی طلب کے مقابلے میں تسلسل سے رسد میں کمی کے باعث متبادل وسائل پر انحصار بڑھ گیا ہے اور آئندہ 3 سال میں ملک بھر کے گھریلوصارفین کو ایل پی جی پر منتقل ہونا پڑے گا۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہی۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں قدرتی گیس کی کمی کے خطرات کے تناظر میں وفاقی حکومت کو ایل پی جی پالیسی مجریہ 2016 کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے جس طرح درآمدات پر ٹیکسوں میں کمی کی ہے اسی طرزپرایل پی جی کی آئندہ 3 سالہ پالیسی متعارف کرنی چاہیے تاکہ قدرتی گیس ودیگر سہولتوں سے محروم پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے صارفین کو سستی قیمت پرایل پی جی میسر ہوسکے۔ایل پی جی کی پیداوار کوتمام ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں پر مساویانہ انداز میں تقسیم کیا جائے اور انھیں یہ ہدایت کی جائے کہ وہ50فیصد درآمدہ ایل پی جی کو مقامی پیداوارمیں مکسنگ کریں تاکہ صارفین کو ایک ہی قیمت پر مہیا کی جائے۔ لوکل پیداواری ایل پی جی گیس پر پریمیئم بونس کے نام پر بھتہ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ ایل پی جی دکانوں پر پولیس کی براہ راست مداخلت فوری طور پر بند کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain