ہیفہ (ویب ڈیسک )اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر ہیفہ کے قریب گذشتہ رات سے جنگل میں لگنے والی آگ کو ابھی تک بجھایا نہیں جا سکا ہے،آگ پھیل کر شہر تک پہنچ چکی ہے،ہیفہ میں رہنے والے 50 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ پیچھلے دنوں اسرائیل میں مسجدوں میںلاوڈا سپیکرمیں اذاندینے پرپابندی بھی لگائی جاچکی ہے۔ سابق ہیفہ کے قریب جنگل میں لگی آگ شہر تک پہنچ چکی ہے،ہیفہ میں رہنے والے 50 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں،آگ نے عمارتوں کو گھیر لیا ہے جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جو بری طرح ناکام نظر آتے ہیں،اسرائیلی حکام اس آگ کو دہشتگردی سے جوڑ رہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔