تازہ تر ین

شہد کی مکھیاں بھی حساب داں ہوتی ہیں

پیرس( ویب ڈیسک ) شہد کی مکھیوں کی غیرمعمولی مہارت اور ذہانت کے سبھی قائل ہیں اب ماہرین نے کہا ہے کہ شہد کی مکھیاں بنیادی جمع و تفریق کرسکتی ہیں اور یوں ہم اس ننھی مخلوق کو حساب داں ضرور کہہ سکتے ہیں۔آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی اور فرانس کی تولوز یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ شہد کی مکھیاں بنیادی جمع وتفریق کرسکتی ہیں۔ اس دریافت سے معلوم ہوا کہ صلاحیت کا انحصار بڑے دماغ پر نہیں ہوتا اور مکھیوں کی یہ خاصیت مصنوعی ذہانت کی تحقیق میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
گزشتہ برس ماہرین نے مکھیوں کو کم نمبروں والی تصاویر شناخت کرنے کا کہا تو معلوم ہوا کہ وہ صفر (زیرو) کو پہچانتی ہیں۔ اس کے بعد ماہرین نے ان میں جمع و تفریق جاننے کے لیے کچھ تجربات کیے۔ سائنس دانوں نے انگریزی حرف وائے Y کی شکل کی بھول بھلیوں میں مکھیوں کی تربیت کی۔ درست جواب پر مکھیوں کو چینی کا پانی پلایا گیا اور غلط جواب پر انہیں کڑوا پانی دیا گیا۔
بھول بھلیوں میں داخل ہوتے ہی مکھیوں کا سامنا پانچ شکلوں سے ہوا جن کا رنگ نیلا یا پیلا تھا۔ نیلے کا مطلب جمع ایک تھا اور پیلے کا مطلب منفی ایک تھا۔ اس کے بعد مکھیوں کو ایک چھوٹے سوراخ کے ذریعے ’فیصلہ کرنے والے خانے‘ میں بھیجا گیا۔
یہاں سے دوراستے نکل رہے تھے جن میں مسئلے کا درست حل تھا اور دوسری جانب مسئلے کا غلط حل تھا۔ سائنس دانوں نے مکھیوں کو جل دینے کے لیے بار بار درست اور غلط جوابات کی ترتیب اور جگہ بدلی۔
تقریباً چار سے 7 گھنٹوں میں مکھیوں نے 100 مرتبہ یہ عمل کیا اور وہ جان گئیں کہ نیلے کا مطلب جمع ایک اور پیلے کا مطلب منفی ایک ہوتا ہے اس کے بعد مکھیوں نے دیگر نمبروں پر اپنی یہ صلاحیت ا?زمائی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مکھیاں حساب کے ایسے سوالات کرسکتی ہیں جن کے لیے دو درجے کی دماغی پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain