لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔اس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان سمیت خطے میں ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے، منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری سے کام ہو رہا ہے، دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ہمارے دوست سی پیک سے خوش جبکہ دشمن مخالفت کررہا ہے،اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی،وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔