تازہ تر ین

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 20 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو تمام طبی سہولیات دی جا رہی ہیں لہٰذا انہیں طبی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔واضح رہے کہ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی تھی جبکہ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain