تازہ تر ین

لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2 بھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ میں فائرنگ کا تبادلہ بٹ اور قصائی گروپوں کے درمیان ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت غنی اور لبا کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain