لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کوئی ایسی سنجیدہ بیماری نہیں ہے عدالت نے میرٹ پر فیصلہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست مسترد کی ہے۔ نوازشریف کو چاہیے کہ خود کو قانون کے آگے سرنڈر کریں اور مقدمات کا دفاع کریں خورشید شاہ کے بیان سے تو لگ رہا ہے کہ کہیں یہ ن لیگ کے ترجمان تو نہیں بن گئے۔ کرپٹ مافیا کا بے نقاب ہونا قوم کی خوش قسمتی ہے نیب اپنی تحقیقات میں تھرڈ ڈگری کا استعمال نہیں کرتا۔ میڈیا کو بدعنوان عناصر کو کوریج نہیں دینی چاہیے۔ ماڈل ٹاﺅن سانحہ پر پرانی اور نئی جے آئی ٹی رپورٹ میں فرق آیا تو ملزمان اسے اپنے حق میں استعمال کرنے کی کوشش کرینگے۔ ریحام خان کے بیان پر اداروں کو نوٹس لینا چاہیے سینئر صحافی رحمت علی رازی نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت کی درخواست عدالت نے ٹھیک مسترد کردی خورشید شاہ حکومت کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں جب کرپٹ عناصر پھنسے ہوئی ہیں پیپلزپارٹی، ن لیگ علیم خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ہیں صرف بیلنس کرنے کی خاطر کسی کو نہیں پکڑا جانا چاہیے رانا ثناءاللہ ماڈل ٹاﺅن پر بنائی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو گرفتار کرکے پیش کرنا چاہیے۔ سانحہ پر ایک حاضر سروس جج نے مفصل رپورٹ تیار کی اور ذمہ داران کی نشاندہی کی حکومت اور عدلیہ کو اس معاملے پر سٹینڈ لینا ہوگا اور مجرموں کو پکڑنا ہوگا۔ تجزیہ کار راشدہ قریشی نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت کامسترد ہونا ثابت کرتا ہے کہ کوئی این آر او نہیں رہا دل کا مریض کیسے برگر اور چائے کھاسکتا ہے خورشید شاہ ڈیل گیم کھیل رہے ہیں شانحہ ماڈل ٹاﺅن کو کئی سال گزر گئے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کیلئے دربدر ہیں۔ جے آئی ٹی کے بجائے جوڈیشل کمیشن بنایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔ ریحام خان جیسی خواتین دوسروں کے ہاتھوں میں کھیلنے والی پتلیاں ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے اداروں کیخلاف بیان پر پکڑ ہونی چاہیے۔ تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بہت سے ایسے کیسز ہیں کہ ملزمان کا دل محض 25فیصد کام کررہا تھا لیکن پہلے بھی انہیں ضمانت نہیں مل سکی۔ حکومت اگر سعودی ولی عہد کی آمد پر اپوزیشن کو بھی بلالیتی تو کیا مضائقہ تھا ماڈل ٹاﺅن سانحہ پر نئی جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے مظلوم خاندانوں کو انصاف ملنا چاہیے ریحام خان عمران خان کو ٹارگٹ کررہی ہے ان کو کسی طور پر حق حاصل نہیں کہ ملک کے اداروں پر بیجا تنقید کریں۔
