تازہ تر ین

پنجاب : انتخابی مہم شروع …. کابینہ میں توسیع کے مقاصد ارکان کا مورال بلند کرنا ہے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب میں کابینہ کی توسیع کی تین بڑی وجوہات ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کابینہ میں توسیع کرنے کا پہلا مقصد آئندہ الیکشن کو سامنے رکھا ہے۔ دوسرا اپنے مخالفین کو سخت مقابلے کی فضا فراہم کرنا ہے جبکہ اس توسیع کا تیسرا مقصد ممبران کا مورال بلند کرنا ہے جو کم مارجن سے الیکشن جیتے تھے۔ ایسے لگتا ہے کہ آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور اس کیلئے یہ پہلا قدم ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کابینہ میں توسیع کردی ہے۔ قصور کے شیخ علاﺅالدین اور ملک محمد احمد کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد اچھے سیاسی ورکر ہیں‘ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے حمزہ شہبازشریف کے خصوصی ساتھی منشاءاللہ کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نئے وزرائ‘ مشیر اور معاون خصوصی کے انتخاب میں کافی سیاسی تدبر سے کام لیا گیا ہے۔ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب صوبائی کابینہ میں 11 نئے وزراءشامل کےے گئے ہیں۔ گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے وزراءکی کابینہ میں شمولیت کے احکامات جاری کر دئےے ہیں ۔ ان وزرا ءمیں جہانگیر خان زادہ ، نغمہ مشتاق ، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، محمد منشاءاللہ بٹ، مہر اعجاز احمداچلانہ، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھا بھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔تمام وزراءآج گورنر ہاﺅس میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائیں گے اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر، رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain