تازہ تر ین

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج

لاہور (خصوصی رپورٹر) پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے آج ( اتوار) کے روز فائنل میچ پر جواءکھیلنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کی تیاریاں مکمل کر لیں ،جواریوں نے گرفتاریوںسے بچنے کےلئے تمام حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے خفیہ مقامات پرڈھیرے
ڈال لئے ،فائنل کے لئے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا گیا۔ پولیس کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فور کا آغاز ہوتے ہی جواریوں کےخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا تھا اور اس دوران متعدد جواریوں کو جوئے پر لگی ہوئی رقم سمیت گرفتار بھی کیا گیا تھا۔آج ( اتوار) کے روز کراچی میں فائنل میچ پر جواءکھیلنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کی جانب سے تمام پولیس اسٹیشنز کو اپنی اپنی حدود میں چھاپوں کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز بھی اقبال ٹاﺅن ڈویژن کی حدود میں پی ایس ایل میچ پر پرچی جوا کراتے ہوئے6 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 26 ہزار روپے، 6 موبال فونز،کیلکولیٹر اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل پر کروڑوں روپے کا جواءکھیلے جانے کا امکان ہے اور اس کےلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جواریوں نے گرفتاریوں سے بچنے کےلئے انتہائی خفیہ مقامات پر ڈھیر ے ڈال لئے ہیں جبکہ اجنبی افراد سے رابطے منقطع کر لئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جواءکرانے والوں نے مختلف علاقوں میں گلی محلے کی سطح پر موجود اپنے کارندوں کے ذریعے میچ پر جوئے کی بکنگ کی منصوبہ بندی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain