تازہ تر ین

امریکی سرمایہ کار کمپنی تیل و گیس تلاش گروپ وفود کی وزیراعظم سے ملاقاتیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روزایم او ایل گروپ کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اپ سٹریم ڈاکٹر بیریسلاو گاسو اور ریجنل وائس پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ ، افریقہ و پاکستان علی مرتضیٰ عباس نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی اور ملک میں جاری اپنے آپریشنز پر تفصیلی بات چیت کی۔ایم او یل پاکستان 1999 ءسے پاکستان میں اپنے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے۔ایم او ایل پاکستان اس وقت ملک کا ایل پی جی کا سب سے بڑا، کروڈ ا?ئل کا دوسرا بڑاجبکہ قدرتی گیس کا پانچواں بڑا پروڈیوسر ہے۔ ڈاکٹر گاسو نے وزیر اعظم کو ایم او ایل گروپ کے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں جاری اپنے آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں 20ملین امریکی ڈالر سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹل بلاک میں اپنے کام کو بڑھاتے ہوئے 3رگ آپریشن کی خواہش مند ہے۔اس کے علاوہ مارگلہ بلاک میں 2ڈی سیسمک جبکہ ٹل بلاک میں 3ڈی سیسمک کرنا چاہتا ہے۔مزید یہ کہ تیل و گیس کی تلاش کے نئے لائسنس کے اجراءمیں شمولیت کا بھی خواہش مند ہے خصوصاً بلوچستان میں۔ملاقات میں وزیر اعظم کو ایم او ایل پاکستان کی جانب سے تاحال سماجی ذمہ داریوں کی مد میں کیے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ کمپنی اپنے آپریشنل علاقوں میں سکول تعمیر کرنے اور جامع شجر کاری مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بے گھر افراد کیلئے عارضی رہائش گاہ بھی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ ڈاکٹر گاسو نے کہا کہ پاکستان ان کے گروپ کیلئے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔علی مرتضیٰ عباس نے وزیر اعظم کا ان کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی آنے والے دنوں میں بھی اپنے کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھنا چاہتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ایم او ایل پاکستان کے ٹل بلاک میں کامیاب آپریشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کمپنی کی سماجی بہبود کے متعدد پروگرام قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے علی مرتضیٰ عباس کی اس ضمن میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا منفرد جغرافیائی عمل وقوع سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کرے گا ،پاکستان میں سرمایہ کاروں کو آسان اور پرکشش مواقع میسر ہونگے ،معیشت کے استحکام سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے جبکہ امریکی کمپنی کیپٹل گروپ کے وفد نے کہا کہ پاکستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے اور حکومت بھی معاشی بحالی کیلئے سنجیدہ ہے۔جمعرات کو وزیراعظم سے امریکی کمپنی کیپٹل گروپ کے وفد نے ملاقات کی ۔ مالیات سے متعلق امریکی کمپنی کیپٹل گروپ کے وفد کی قیادت مائیکل ٹھالے نے کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور گورنر سندھ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور دیگر سینئر حکام بھی موجودتھے۔ واضح رہے کہ کیپٹل گروپ دنیا کا سب سے قدیم اور بڑا سرمایہ کار ادارہ ہے۔ وفد نے کہا کہ پاکستان میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے اور حکومت بھی معاشی بحالی کیلئے سنجیدہ ہے۔ بہتر سیکیورٹی اور معاشی بحالی کیلئے سنجیدگی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کیا ہے۔ وزیراعظم نے بھی کیپٹل گروپ کے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کی 20کروڑ آبادی میں زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا منفرد جغرافیائی عمل وقوع سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع فراہم کرے گا۔پاکستان میں سرمایہ کاروں کو آسان اور پرکشش مواقع میسر ہونگے۔معیشت کے استحکام سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سربراہ کیپٹل نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain