لاس اینجلس (وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیرہ 43 سالہ امریکی ماڈل انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے حصول کی کوشش کررہی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ جلد اس اہم عہدے پر فائ۔۔ ہوجائیں گی۔خبر رساں اداروں کے مطابق انجلینا جولی نے جریدہ’پیپل’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے قطعا مایوس نہیں کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ حاصل نہیں کر سکتی۔ میرا ویژن مجھے ایک دن اس عہدے تک پہنچا سکتا ہے مگر جولی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لیڈر شپ کے لیے دوسروں ک مطلع کریں گی۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ہائی کمیشن خدمات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے مزید امن فوج کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو جنسی تشدد کے حربوں سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔خیال رہے کہ برڈ پٹ سے علاحدگی کے بعد انجلینا جولی نے اپنی توجہ اپنے چھ بچوں اور پیشہ وارانہ کام پر مرکوزکردی ہے۔ انجلینا کا بیٹا ماڈوکس آئندہ سال یونیورسٹی میں داخل ہو جائے گا۔