تازہ تر ین

اشتہاری ملزم پرویز مشرف دفاع کا حق کھوچکے، سپریم کورٹ کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزم پرویز مشرف دفاع کا حق کھو چکے ہیں۔ عدالت عظمی کی یہ آبزرویشن پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے تحریری حکمنامے میں سامنے آئی ہے۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے یکم اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ 5 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ عدالت نے لکھا کہ 2014 سے اب تک ملزم کی غیر موجودگی کے باعث مقدمے کو طوالت دی گئی۔ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے ٹرائل میں تاخیر سے متعلق رجسٹرار خصوصی عدالت کا جواب افسوسناک ہے۔ سپریم کورٹ نے لکھا سنگین غداری کے جرم سے بڑا جرم کوئی نہیں ہو سکتا۔ سنگین غداری ایک آئینی جرم ہے۔ آرٹیکل چھ کے مطابق آئین شکنی یا آئین معطل کرنا سنگین غداری ہے۔آئین وہ بنیادی قانون ہے جو عوامی منتخب کردہ نمائندوں نے بنایا ہے۔پاکستان کے ہر شہری پر آئین پاکستان پر عمل کرنا لازم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain