اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پاناما سکینڈل کیس کے الزامات ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں نئے ثبوت پیش کرنا شروع کردیئے۔ رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف نئے ثبوت حاصل کرلیے ہیں، جنہیں آج 30 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نئے ثبوتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت نئے ثبوتوں سے متعلق تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے، تاہم انھیں 30 نومبر کو عدالت عظمیٰ میں پیش کردیا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نئے ثبوت شریف خاندان کی جانب سے لندن میں خریدے گئے فلیٹس سے متعلق ہیں۔