تازہ تر ین

بہاولنگر میں لڑکی کا اغوا ، ایس ایچ او ، سب انسپکٹر ، 2 کانسٹیبل ملازمت سے بر طرف

بہاولنگر (ملک مقبول احمد سے) جہاں ظلم وہان خبریں بنا غریب کی آواز خبریں کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر میڈم عمارہ اطہر نے کرپشن ور تیرہ سالہ لڑکی حمیرہ اگوا کیس میں فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج عبدالرزاق شاہ، سب انسپکٹر نذیر وٹو، کنسٹیبل عظیم اور کنسٹیبل عبدالشکور کو نوکری سے برطرف کردیا اور اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ایس بد کردار اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ مین کوئی جگہ نہین ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزنامہ خبریں نے ایس ایچ او منڈی صادق گنج اور دیگر ملازمین کی کرپشن اور سائلین کے ساتھ نازیبا حرکات کی نشاندہی کی تھی جس پرڈی پی او بہاولنگر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت چار پولیس ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن کوانکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے 48گھنٹے میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے بطور انکوائری آفیسر معاملہ کا بغور جائزہ لیا اور اس کے تمام پہلوﺅں کو اچھی طرح سے دیکھا اور یہ ثا بت ہوا کہ سابقہ ایس ایچ او منڈی صادق گنج عبدالرزاق ،سب انسپکٹر نذیر وٹو، کنسٹیبل عظیم اور کنسٹیبل عبد الشکور محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنے ہیں اور ان کا کردار نہایت شرمناک رہا ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے انکوائری مکمل کرکے ملوث ایس ایچ او و دیگر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او سمیت پولیس ملازمین نے تیرہ سالہ لڑکی حمیرہ اغوا کیس میں اس کی والدہ سے لڑکی کو بازیاب کروانے کے لیئے مختلف اوقات میں دولاکھ روپے وصول کیئے تھے اور اس کی کزن کے ساتھ زیادتی بھی کرتے رہے اور تھانہ آنے والے سائلین سے سرعام رشوت وصول کرتے تھے ایس ایچ اپنی رہائش گاہ پر شباب و شراب کی محفلیں سجاتا تھا جن کی نشاندہی روزنامہ خبریں نے کی تھی جس پر ایکشن لیے ہوئے ڈی پی نے انکوائری کروائی اور انکوائری میں ایس ایچ او و دیگر ملازمین قصور وار ثابت ہوئے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر نے کہا ایسے بدکردار عناصر کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain