تازہ تر ین

کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 41 مسافر ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک ) مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے بعد 41 مسافرہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکوکے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پرمسافربردارطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دوبچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔جہاز نے ماسکو سے ایک اورروسی شہرکیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیربعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جوکریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیارکرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔سوشل میڈیا پردکھائی جانے والی ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain