لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف بینڈ ’جنون‘ نے ورلڈ کپ کے لیے 23 برس بعد اپنا نیا ترانا ’چھولے آسمان‘ ریلیز کردیا۔گزشتہ ہفتے جنون بینڈ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نیا ترانا پیش کرنے والے ہیں، یہ ترانا پوری قوم سمیت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہوگا جن کو معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی۔ری یونین کانسرٹ: 13 سال بعد جنون نے مداحوں میں پھر سے جنون پیدا کر دیا۔جنون بینڈ نے 2 منٹ 59 سیکنڈز پر مشتمل ’چھولے آسمان‘ ترانا ریلیز کردیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہے۔ ’چھولے آسمان‘ جنون بینڈ میں ہمیشہ کی طرح جوش و ولولے سے بھرپور گلوکاری کرنے والے علی عظمت نے گایا ہے جن کا گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن نے ساتھ دیا ہے۔جنون کے ’چھولے آسمان‘ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک کے ہر کونے سے لوگ خواہ وہ ہندو، عیسائی یا سکھ ہوں، سب ہی قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے، بڑے، بوڑھے اور خواتین سب ہی کرکٹ کے دیوانے ہیں اور پاکستان کی جیت کا انتظار کرتے ہیں۔چھولے آسمان پوری قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور ہم سب ایک متحد قوم ہیں کوئی کسی سے جدا نہیں۔جنون نے 1996 میں بھی ورلڈکپ کے لیے ترانا تیار کیا تھا اور اس طرح یہ ورلڈکپ کیلئے 23 سال بعد تیار کیا جانے والا ترانا ہے۔
