تازہ تر ین

شاہینوں نے کنیز میں ڈیرے ڈال لیے …. مشقوں کا آغاز

لاہور (نیوزایجنسیاں) دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم برسبین سے کیرنز پہنچ گئی ہے۔ گرین کیپس کینگروز کے خلاف 15 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔قومی ٹیم نے کیرنز میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، اس کے بعد وہ 8 سے دس دسمبر تک ڈے اینڈ نائٹ وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ابھی ٹیم کیساتھ موجود نہیں، وہ چار دسمبر کو ٹیم جوائن کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ برسبین، دوسرا میلبورن اور تیسرا سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا آغاز 15دسمبر کو برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔اس کے بعد 5ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ گرین کیپس سیریز کی تیاری سے کیرنز میں شروع کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ایک 3روزہ ٹور میچ بھی کھیلا جائے گا۔کپتان مصباح الحق جو اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے وطن لوٹ آئے تھے۔ وہ 4دسمبر کو آسٹریلیا میں ٹیم جوائن کرلیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain