ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد عیدالفطر کل ہوگی۔ سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق عید الفطر منگل 4 جون کو ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی تاکید کی تھی۔ خلیجی ممالک میں رویت ہلال کے پینلز اپنے اپنے ملکوں میں شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس جاری ہیں۔کینیڈا اور امریکا میں اسلامی کلینڈر کے تحت عید کل ہوگی تاہم چاند دیکھ کر فیصلہ کرنے والی کمیونٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، نیو یارک سٹی میں عید الفطر کے موقع پر اسکول بند رہیں گے۔
