تازہ تر ین

خالصتان کے قیام میں پاکستان مدد کرے

امرتسر(نیٹ نیوز)بھارتی مظالم سے تنگ سکھوں نے بھی ہندوستان سے آزادی کا مطالبہ کر دیا۔ بانی دل خالصہ سردار منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت میں کشمیری اور سکھ دونوں شناخت کے بحران کا شکار ہیں، سکھ اور کشمیری بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دل خالصہ کے بانی سردار منموہن سنگھ خالصہ کا کہنا تھا کہ سترسالوں سے دہلی کے حکمرانوں کا رویہ بدلنے کے بجائے ظالمانہ رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، جبکہ پنجاب میں سکھوں کو نظر بند کر رکھا ہے۔ اگر مودی پانچ سال اور حکومت میں رہا تو بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔دل خالصہ کے بانی کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ سکھوں کو پاکستانی شہریت دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف خالصتان ہی سکھوں کی منزل ہے۔ دو ہزار بیس میں ہونےوالا ریفرنڈم خالصتان کے حصول کو ممکن بنا دے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain