تازہ تر ین

ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس گئی ، مریم نواز شہباز شریف سے استعفیٰ لیں :معاون خصوصی برائے اطلاعات

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی، نیوز ایجنسیاں) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ن لیگ پر خود کش حملہ کیا خودکش حملہ کیا ہے، میثاق معیشت کو مذاق قرار ددیکر شہبازشریف کا مذاق اڑایا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کوراجکماری کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ راجکماری نے جو صف ماتم بچھائی ہے ، اس میں پہلے اپنے چچا شہبازشریف کا نوحہ پڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے اور آج مریم نواز کو اپنے چچا سے استعفیٰ بھی مانگ لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج انوکھی لاڈلی راجکماری نے رپورٹوں پر صرف سیاست نہیں کی بلکہ کوالیفائڈ لوگوں کو بھی بتا دیا کہ پاکستان کی جیلوں میں 90 فیصد لوگ اس سے زیادہ سنجیدہ بیماریوں کا شکار ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ایک جرائم پیشہ خاتون قراردیتے ہوئے کہ مریم نواز ضمانت پرہیں، عدالت نے ان کورہا نہیں کیا ، ان کو یہ نہیں بھولناچاہئے کہ ان کی سزا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ذاتیات کو نشانہ بنایا جاتاہے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم کو آپ کا بھی پتہ ہے ، ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کسی کی ذاتی کردار پر بات نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ایسے پریس کانفرنس کی جس طرح اب کبھی ان کو میڈیا تک رسائی حاصل نہیں ہونی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا منی لانڈرنگ کرتا رہا، پاناما کے ذریعے اثاثے بنانے کی چوری سامنے آئی، جس کو ہم نے اپنا لیڈر چنا وہ چور دروازے سے اپنے اثاثے بناتا رہا، اب ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس نہیں دھنس گئی ہے۔فردوس عاشق نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے کہا تھا ہم بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، آپ اور آپ کے نومولود لیڈر میں سیاسی بلوغت کی کمی ہے، آپ کی بجٹ کے خلاف تحریک سیون اسٹار گھر جاتی امرا ہی میں دم توڑ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے آج جان بوجھ کر پریس کانفرنس کی، قطری کا پاکستان آنا ان کو ناگوار گزرا، مریم نواز نے آج قومی اداروں پر حملے کیے، لیکن یہ نہ بھولیں آپ کی سزا ختم نہیں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، عدالت نے بری نہیں کیا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر کے لیے سرمایہ کار ملک بنانے جا رہے ہیں، امیر قطر پاکستان کے لیے خصوصی سرمایہ کاری پیکج لے کر آ رہے ہیں، امیر قطر کا دورہ وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔انھوں نے کہا کہ جب قطر کا نام آتا تھا تو ساتھ ہی قطری خط کا بھی تاثر تھا، قطری خاندان کے ساتھ مخصوص خاندان کا بھی ذکر آتا، ماضی میں تعلقات ذاتی ہوتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہے، پاکستان کو دنیا کے لیے پر کشش ملک بنانے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کیے گئے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے آنسو?ں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟ سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟،صوبہ سندھ کو مو ہن جو داڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے۔۔سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں، آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جاکر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں،عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں،ابو کی کرپشن بچانے کے لئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے۔سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں،کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain