تازہ تر ین

احساس پروگرام سے غریب پروان چڑھے گا ، ہر ماہ ہزاروںلوگوں کو بلا سود قرضہ دیا جائیگا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ان لوگوں کیلئے ہے، جن کے پاس نوکریاں نہیں، پروگرام کے تحت 4 سال میں ہر ماہ 80 ہزار لوگوں کو بلاسود قرضہ دیا جائے گا، ، ہرماہ نیا پروگرام لائیں گے، کل 391مقامات پر بلاسود قرضے دینے کی تقریبات ہوئیں اور 151 لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے ، بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں چھوٹے قرضوں سے انقلاب آسکتاہے، مرغیوں اور انڈوں کا پروگرام اہم ہے، ، ایک ماہ میں تمام صوبوں میں پروگرام لانچ ہوگا،حکومت نے احساس کیا سڑکوں پر سونے والوں کیلئے پناہ گاہیں بنائیں، وزیراعظم کے احساس پروگرام کے آغاز سے غریب کی زندگی میں انقلاب آئے گا، 42.65ارب روپے چھوٹے کاروبار کےلئے رکھے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس سے مستفید ہوں گے، ا حساس پروگرام میں شفافیت کو مکمل طور پر یقینی بنائیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام میں این جی اوز شامل ہوں گی، اس احساس پروگرام کا آغاز وزیراعظم عمران خان نے خود شروع کیا چونکہ کل مبارک دن تھا، جب اس پروگرام کا آغاز ہوا اس پروگرام میں 42.65 ارب روپے کا استعمال کیا گیا، لاکھوں لوگ اس تعلیم کے ہنر سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ماہ ایک نیا پروگرام کا آغاز کریں گے، اس پروگرام کے تحت لوگوں میں مثبت اثرات نظر آئیں گے، اس پروگرام کے تحت 391مقامات پر قرضے دینے کی تقریبات ہوئیں، پاکستانی حکومت چار سال میں ہر ماہ 80ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی جبکہ اس پروگرام کے تحت 3.02بلین رقوم بلا سود قرضے دیئے گئے، لاکھوں لوگوں کو چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہو گی، اس پروگرام کے تحت 151لوگوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ ملین بجٹ سے لیا ہے جبکہ باقی پیسہ موجودہ حکومت سے لیا ہے ہم ان اداروں کو شامل کریں گے جو ان کےلئے تجربہ رکھتے ہیں، اس پروگرام کے تحت روزگار کے قرضوں کےلئے لوگوں میں انقلاب آئے گا، اس پروگرام کے تحت قرضوں کے پروگرام سے نا مساعد حالات کا شکار لوگوں کو باعزت روزگار ملا، اس پروگرام کے تحت سود سے پاک قرضے اور ووکیشنل تربیت فراہم کی جائے گی، اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 61 لاکھ لوگ مستفید ہوں گے، حکومتی اداروں میں نظم و ضبط کی بہتری کےلئے کام کریں گے، جلد عام آدمی کی زندگی میں مثبت اثرات نظر آئیں گے، کم آمدن لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جائے گا، بہترین انتظامی امور اور شفافیت سے احساس پروگرام کو کامیاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم میں غریب اور مستحق لوگوں کے حقوق کی بات کی، پسماندہ طبقے کو استحصال سے نجات کےلئے پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain