تازہ تر ین

مجھے اپنے رسک پر بلانا ، میری باتیں سن سکو گے نہ سہہ سکو گے : مریم نواز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہا کہ ‘مجھے بلانا تو اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں نہ سن سکوگے نہ سہہ سکوگے۔ وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دیئے جانے سے متعلق خبروں پر روس کی جانب سے تردےد کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا زنے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اب ہمیں قومی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا ہے۔کبھی بھی سلیکٹڈ نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ پھر آپ کو کوئی بھی عزت نہیں دیتا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے لیے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا اور اس کے تحت وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس کا دورہ کریں گے تاہم اب روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے ویڈیوز کی فرانزک کروا لی ہے۔ جس سے اس کے اصل ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔ ہمارے پاس دو تین مزید آڈیوز بھی موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد مرتبہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر مرتبہ فیصلہ نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا حکومت نے ویڈیو کی فرانزک کروا لی ہے جس سے ان کو ویڈیو کے اصل ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔ مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا پیش ہو کر نیب عدالت میں کھڑے ہو کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکو گے، یہ نہ ہو کہ سر پیٹتے رہ جاﺅ!۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain