تازہ تر ین

20 چینی انجینئر ز جلانے کی سازش …. کراچی ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی …. 11 جاں بحق ،65 زخمی

کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقہ “شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب نجی ہوٹل میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 11افراد جاں بحق،65زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7مرد اور 4خواتین شامل ہیں۔ آگ لگتے ہی اندر لوگ محصور ہوگئے‘ افراتفری مچ گئی‘ لوگ کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلتے رہے‘ پھن’ے ہوئے 20چینی انجینئرز بروقت نکال لئے گئے‘ آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ری’کیو ذرائع کے مطابق آگ ہوٹل کے گرائونڈ فلور پر لگی، “شارع فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب نجی ہوٹل میں لگی آگ کو بجھادیاگیا۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹل میں رات دیر گئے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ریسکیو عملے کے مطابق دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہو گئے۔ چیف فائر آفیسر فیصل صدیقی کے مطابق 15 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 2 اسنار کل نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو بھی باہر نکالا گیا۔
فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں سیفٹی الارم اور سموک الارم کی سہولیات موجود تھیں لیکن انہیں بجایا نہیں گیا جب کہ کئی بار کہنے کے باوجود ایئر کنڈیشننگ سسٹم کو بند نہیں کیا گیا جس کے باعث دھواں ڈک کے ذریعے پورے ہوٹل میں پھیل گیا۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے انٹری گیٹ پر بیرئیر لگے ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو ایگزٹ گیٹ سے داخل ہونا پڑا جس کی وجہ سے ریسکیو حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے 11 لاشوں اور 70 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں 3 ڈاکٹرز اور میاں بیوی بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زیر علاج افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ذرائع جناح اسپتال کے مطابق اسپتال لائے گئے زیادہ تر افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔قومی کرکٹر صہیب مقصود سمیت کئی کرکٹرز بھی ہوٹل میں مقیم تھے، کرکٹر یاسم مرتضیٰ نے آگ لگنے کے بعد ہوٹل کے کمرے سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا۔ اس کے علاوہ ایک اور کرکٹر خرم علی نے زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے روز کا کھیل معطل کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکام نے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ہوٹل میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے انتظامات موجود تھے یا نہیں جب کہ پولیس کی جانب سے بھی ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain