لاہور(صدف نعیم سے) پنجاب میں اربوں روپے کی واجب الادا رقوم، بھاری قرضے، تباہ حال انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کی بدترین صورتحال سابق حکومت کی غلط پالیسیو ں کا شاخسانہ ہے۔ ماضی میں بڑے تسلسل سے ترقیاتی منصوبوں کا ڈھول پیٹا گیا لیکن ترقی کا سفر صرف کھوکھلے نعروں تک محدود رہا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار یکساں ترقی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع پلان مرتب کیا ہے۔عوام کی ضروریات کے پیش نظر پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ترقیاتی سرگرمیوں میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
