تازہ تر ین

نوازشریف چاہتے تھے عمران ان کی حکومت میں وزیر خارجہ بنیں: پی جے میر عمران خان امن کی بات کرتے ہیں‘ نوازشریف نے مجھے کہا آپ ان سے بات کریں:تجزیہ کار ٹرمپ بھارت کو چین کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتا ہے‘نیوز ایٹ7جنرل(ر) شعیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ کار پی جے میر نے کہا کہ ٹرمپ نے جو بات کی اس میں کتنا سچ ہے کتنا جھوٹ ابھی کچھ پتہ نہیں البتہ دورہ امریکہ پاکستان کے لئے بہت اچھا ہے یہ نیا آغاز ہوا ہے۔ اس میں شک نہیں عمران خان بڑے ایماندار انسان ہیں وہ جو کہتے ہیں کرتے ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7 میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی لابی پاکستان سے زیادہ مضبوط ہے ہم کمزور لابی کے باعث مار کھاتے ہیں جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک عمران خان کا تاثر بہت اچھا ہے عمران خان گردن اٹھا کر بات کرتے ہیں۔ بہت پہلے نواز شریف نے مجھے کہا تھا دنیا عمران کی بڑی عزت کرتی ہے میری خواہش ہے آپ عمران خان سے بات کریں کہ وہ وزیرخارجہ بن جائیں تو بہت بہتر ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں پاکستان نے جو مثبت کردار ادا کیا امریکہ نے وہ تسلیم کیا ہے۔ افغانستان سے نکلنے کےلئے امریکہ کو پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے۔ امریکہ سپر پاور ہے لیکن پاکستان کے اپنے مفادات ہیں۔ امید ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ بھارت کے دفتر خارجہ نے امریکی ثالثی کی پیشکش مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ اگر امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ ہے تو اقوام متحدہ کا فورم موجود ہے اسے کیوں استعمال نہیں کرتا۔ ٹرمپ بھارت کو چین کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت چین سے بڑے پیمانے پر تجارت کرتا ہے۔ اب امریکہ پاکستان سے کام لینا چاہتا ہے اسی لئے تعلقات کی بات کرتا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain