تازہ تر ین

پلیئرزمیں ضدکاعنصرنہیں ہوناچاہیے:اظہرزیدی ، کلب کرکٹ پر توجہ دینے سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آ ئیگا: اسدعلی کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا اور آگے بڑھتاہے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اگر اسی چیز پر عمل کریں تو لازمی طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بن کر ابھرے گی۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں یا منیجمنٹ میں ضد کا عنصر نہیں ہونا چاہئے جو کھلاڑی محسوس کرے کہ اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی وہ از خود ہی ٹیم سے علیحدہ ہو کر بڑے پن کا ثبوت دے۔کرکٹ کمنٹیٹر راجہ اسد علی نے کہا کہ اگر صرف لاہور میں کلب کرکٹ کی طرف توجہ دی جائے تو بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ سکتا ہے۔ افسوس کلب کرکٹ کو ہم نے خود ہی تباہ کیا دوسرے کچھ حکومتوں نے بھی کرکٹ کی بہتری کی جانب توجہ نہ دی جس کے باعث ملک میں کرکٹ کا یہ حال ہے لیکن اب بھی دیر نہیں ہوئی بس ذرا توجہ کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain