اسلام آباد‘ لاہور کراچی‘پشاور‘کوئٹہ (نمائندگان خبریں) انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں یوم تشکر کا کیک کاٹا گیا۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق یوم تشکر کا کیک چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کاٹا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔ کارکنان کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ تقریب کے دوران اللہ رب العزت کا شکر ادا اور وزیراعظم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور سمیت ملک بھر میں یوم تشکر منایا۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی لاہور کے دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ یوم تشکر کے حوالے سے تقریب بھی منعقد ہوئی۔ جس سے پارٹی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی ہدایت پر اس قسم کی تقاریب پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد ہوئیں۔وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا مران خان کی قیادت میں عوام نے پچیس جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی ، جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا،اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی قیادت میں عوام نے پچیس جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی۔پاکستان میں جمہوریت جیتی اور ایک نیا سفر شروع ہوا، یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ ہےلیکن منزل ترقی کرتا پاکستان ہے۔ اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ 25جولائی ریلو کٹوں کا پاور شو نہیں بلکہپوئرشو ہوا،25جولائی ان کےلئے یوم احتساب ہے،یوم سیاہ منانے والوں کا سیاسی مستقبل سیاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہر اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی،مارکیٹیں زبردستی بند کروانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ عوام کپتان کی قیادت میں بدعنوانی کا حساب لینے کے لیے متحد ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے وزیر معدنیات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ یوم سیاہ منانے جیسے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی دال نہیں گلے گی، جھوٹے نعرے اور اسپانسرڈ سروے سے بیوقوف بنانے کا دور گزر گیا، حافظ عمار یاسر نے مز ید کہا کہ عوام کپتان کی قیادت میں بدعنوانی کا حساب لینے کے لیے متحد ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ایک سال قبل قوم کو اپنی تقدیر بدلنے اور ایسا رہنما چننے کا موقع دیا جو دنیا میں ان کی عزت و وقار بحال کرے۔جمعرات کو مراد سعید نے سماجی را بطو ں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر کہا کہ ایک سال قبل اللہ تعالی نے اس قوم کو موقع دیا اپنی تقدیر بدلنے کا اور اپنے لیے ایک ایسا رہنما چننے کا جو دنیا میں ان کی عزت اور وقار بحال کرے جو اس پاک سرزمین کے حوالے کو اس کے باسیوں کے لیے باعث افتخار بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قوم کو ایسا رہنما ملا ہے جو اس پاک سر زمین کو اس کے باسیوں کے لیے باعثِ افتخار بنا رہا ہے، تاہم دشواریاں اور مشکلات بھی ہیں جن کا ہر درست راہ پر گامزن فرد اور معاشرے کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ عزم ہے، ارادہ ہے، نیک نیتی کا سہارا ہے، جس خواب کی تکمیل کے لیے دہائیوں تک انتظار کیا گیا وہ ان شا اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے پوری قوم خصوصاً پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو کامیابی کا ایک سال پوراہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آج وزیراعظم کے تاریخی دورہ امریکا اور انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کررہی ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نے پوری دنیا کو باورکروایا ہے کہ پاکستانی محتاج اور لاچار نہیں توانا، غیرت مند اور باوقار قوم ہیں، واشنگٹن میں امریکی قیادت سے ملاقاتوں میں اللہ پاک نے وزیراعظم کو ہر لحاظ سے سرخرو کیا، سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ دہائیوں کے صبر آزما انتظار کے بعد پاکستان عالمی سطح پر خود کو تسلیم کروا رہا ہے اور اس کے بیانیے کو پذیرائی مل رہی ہے، 25 جولائی ہماری سیاسی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، 25 جولائی کو ہماری سیاست پر منڈلانے والے جرم، مفاد اور کرپشن کے سیاہ بادل چھٹ گئے، 22 برس کی طویل اور صبر آزما جدوجہد کے بعد عوام نے وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہا، انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو قوم نے تبدیلی اور بہتر مستقبل کا انتخاب کیا، روایتی اور کرپٹ سیاسی ٹولہ پاکستان کو اندھیروں کی جانب واپس دھکیلنا چاہتا ہے، سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ انتخابات میں شکست فاش کا بدلا قوم اور ملک لینا چاہتے ہیں، سیاست کے لبادے میں مافیاز کو جرم اور گھناو¿نے ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب قوم کی خواہش اور ملک کی ضرورت ہے، قانون کی مکمل بالادستی یقینی بناکر اداروں کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے، مجرموں سے کسی قسم کی نرمی برتی جائے گی نہ ہی مادر وطن کو اقبال و قائد کا پاکستان بنانے کی منزل پر سمجھوتہ کریں گے، یوم تشکر کے موقع پر اللہ رب العزت سے ارض پاک کیلئے سلامتی، خوشحالی اور امن کے خواستگار ہیں۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورے کے دوران کشمیر پر ثالثی کی جو پیشکش کی ہے وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔اسلام آباد ( آن لائن‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ہے، انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوشش کی کیونکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے ہمارا اگلا قدم لوٹا ہوا پیسہ وطن واپس لانا ہے، کابینہ ارکان نے کامیاب دورے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو امریکہ میں اتنی پذیرائی ملی، امریکی قیادت پر واضح کر دیا گیا کہ دورہ امداد کےلئے نہیں ہے۔ امریکی قیادت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، کابینہ ارکان نے کامیاب دورے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوشش کی کیونکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ تھا جس کے دوران امریکی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے ایئرپورٹس کو بہتر بنائیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف، آصف زرداری اور دیگر کے بیرون ملک علاج پر بھی بریفنگ دی گئی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ میں 4 ماہ کی توسیع اور پاسپورٹ سے پیشے کا کالم ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں قرضوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ممبر اور سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں وفاقی کابینہ ریگولیٹری اتھارٹیز کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کرنے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کے ایڈیشنل چارج کی توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن کے سیکرٹری کی تبدیلی اور اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین کی تقرری کے لیے ریکروٹمنٹ رولز میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔ ذرائع کے مطابق سابق حکمرانوں اور ان کے خاندان کے بیرون ملک دوروں پر آنے والے اخراجات پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی گئی اور گزشتہ 10 سال میں حکمرانوں کی جانب سے پی آئی اے طیارے استعمال کیے جانے کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ریگولیٹری اتھارٹیز کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کرنے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے چیئرمین کے ایڈیشنل چارج کی توسیع پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن کے سیکرٹری کی تبدیلی اور اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین کی تقرری کے لیے ریکروٹمنٹ رولز میں تبدیلی کی منظوری بھی دی۔وفاقی کابینہ نے 17 جولائی کو ہونے والے ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی اور وزیرمواصلات کی جانب سے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
