تازہ تر ین

نوازشریف کی بی کلاس ختم، اے سی،ٹی وی کی سہولتیں واپس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی، نوازشریف کی بی کلاس کی دیگر سہولتیں بھی ختم کردی گئیں، وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے فیسلہ کیا ہے کہ کرپشن کیسز میں جتنے بھی ملزمان پکڑے گئے ہیں ان سے بی کلاس واپس لیتے ہوئے اے سی اور ٹی وی کی سہولت فی الفور ختم کی جائے کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے، اگر ان جیسے کرپٹ عناصر کو جیل میں بی کلاس دی گئی تو دیگر قیدیوں کی حق تلفی ہوتی ہے، دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے سیل میں تاحال اے سی اور ٹی وی موجود ہے، کمرے سے ٹی وی اور اے سی اتارنے کے احکامات موصول نہیں ہوئے، احکامات موصول ہوئے تو ان پر عمل کیا جائیگا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain