Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہوٹل میں لگی آگ پر قابوپا لیاگیا…. جاں بحق ہونےوالوں میں 3ڈاکٹرز،4خواتین بھی شامل

    By Daily Khabrainدسمبر 6, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    fire
    fire
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (آن لائن، آئی این پی) شارع فیصل پر واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 78 سے زائد زخمی ہوگئے، 30زخمیوں کی حالت نازک ہے،جاں بحق افراد میں چار خواتین اور تین ڈاکٹر بھی شامل ہیں،قومی کرکٹرز بھی متاثر ہوئے۔کولنگ کا عمل مکمل کرکے ہوٹل کی تمام منزلیں کلیئر کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، آگ ہوٹل کے گرانڈ فلور پر واقع کچن میں لگی، جس نے آہستہ آہستہ ہوٹل کی 6 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہوٹل میں مقیم سیکڑوں افراد محصور ہوگئے۔آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں اور اسنارکل موقع پر پہنچے، جس کے بعد محصور افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔عمارت میں دھواں بھرجانے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر تقریبا 3 گھنٹے بعد قابو پالیا، گھنٹوں تک عمارت میں محصور رہنے کے باعث جھلسنے اور دم گھٹنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، لاشوں و زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے بعد ہوٹل میں مقیم کئی افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، چھلانگ لگانے والے افراد میں سے کئی افراد کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔جناح میڈیکل ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 2 غیرملکی اور 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، جب کہ 4 خواتین سمیت 10 افراد کی لاشیں جناح ہسپتال لائی گئیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں دھواں بھر جانے سے 65 سے زائد افراد متاثر ہوئے، کئی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ہوٹل کو کلیئر کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے،قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ہیں،کرکٹر یاسم مرتضی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے زخمی ہو گئے، کرکٹر کرامت علی کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ہوٹل میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔فیصل ایدھی کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد13تک ہے۔آگ ہوٹل کی چھٹی منزل پر لگی جس میںزیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئیں،امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی ، فائر بریگیڈ کے تین فائر ٹینڈرز نے دو گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا تھا۔ تاہم شدید دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔عمارت میں پھنسے لوگوں کو صرف ایک اسنارکل کی مدد سے نکالا جاتا رہا۔ کئی افراد نے کمبل اور چادر کی مدد سے اترنے کی کوشش کی جنہیں انتظامیہ نے روک دیا۔ ایک شخص پردے سے لٹک کر نچلی منزل پراترا۔ ہوٹل میں موجود عوام نے شکایت کی کہ ریسکیو کا عمل بہت سست ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ایس ایس پی ساوتھ ثاقب اسماعیل میمن اور میئر کراچی وسیم اختر بھی ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔میئر کراچی وسیم اختر نے متاثرہ ہوٹل کا دورہ کیا اور ہوٹل میں آگ لگنے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نامناسب انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پہنچنے سے پہلی ہی ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی تھیں، فوری طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آگ کیسے لگی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ آگ ہوٹل کے کچن میں لگی ، اے سی سسٹم کی وجہ سے دھواں کمروں اور دیگر حصوں میں پھیلا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، گزشتہ ماہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ٹرمینل پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ جانے کے باعث بھی 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔کراچی کی تاریخ میں آتشزدگی کا بدترین واقعہ 2012 میں پیش آیا تھا، جب گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 289 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ برس بھی کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی تھی، جس پر بھی کئی گھنٹوں کے بعد قابو پایا گیا تھا۔کراچی کے علاوہ بھی ملک میں آگ لگنے کے بدترین واقعے پیش آتے رہے ہیں، جس کی تازہ مثال گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں تیل بردار جہاز میں لگنے والی آگ ہے، گڈانی شپ یارڈ میں ناکارہ تیل بردار جہاز کو توڑتے وقت آگ لگ گئی تھی، جس میں 19 سے زائد مزدور جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہاکہ ایسے واقعات حکومتوں کی حادثات سے نمٹنے کی استعداد پر سوالیہ نشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ کراچی میں شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے ساتھ ہی واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہو گئے ۔جاں بحق افراد میں چار خواتین اور تین ڈاکٹر بھی شامل تھے ۔کرکٹرز بھی زخمی ہو گئے۔کولنگ کا عمل مکمل کرکے ہوٹل کی تمام منزلیں کلیئر کردی گئیں۔ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ،کرکٹر یاسم مرتضی ٰدوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے زخمی ہو گئے، کرکٹر کرامت علی کو معمولی چوٹیں آئیں۔ کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کے باعث شاہراہ فیصل پرجناح ہسپتال چورنگی سے نرسری تک ایک ٹریک پر بد ترین ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی کے جس نجی ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ شاہراہ فیصل اور جناح ہسپتال جانے والی سڑک کے موڑ پر واقع ہے۔ شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال چورنگی سے نرسری تک ایک ٹریک پر بد ترین ٹریفک جام ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ دفاتر اور دیگر کام سے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.