لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پنجابی فلم بنانے کااعلان کردیا۔ وہ اپنی فلم کے دوسرے پراجیکٹ کی شوٹنگ مارچ میں کریں گی، جس کے ہدایتکاراور کیمرہ مین بیرون ملک سے آئیں گے۔ گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کاکہنا تھا کہ فلم کے ہیرو اور ہیروئن کاانتخاب کر لیا گیا ہے لیکن ان کے نام فی الحال صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ پاکستان میں کی جائے گی اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کا تعلق بھی پاکستان سے ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلم جاناں کا تجربہ کامیاب رہا لیکن میں فلم سے مطمئن نہیں تھی کیونکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مکمل سہولیات میسر نہیں ہیں اور چند شہروں کے علاوہ ڈیجیٹل سینماگھر بھی نہیں ہیں۔ نئی فلم میں ایسے فنکاروں کا انتخاب کر رہی ہوں جو ٹھیٹھ پنجابی بول سکتے ہوں۔
ریحام‘ فلم