Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
    • پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
    • امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
    • ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
    • ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
    • خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
    • وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
    • پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
    • پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
    • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اقوام متحدہ کے مبصرین کا وادی نیلم دورہ ،کلسٹر بم برآمد ، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

    By Daily Khabrainاگست 5, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وادی نیلم‘ سری نگری‘ مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھارتی جارحیت کے شواہد اپنی آنکھوں سے دیکھے، یو این کے مبصرین نے ایل او سی کے قریب وادی نیلم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مبصرین کے دورہ سے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ وادی نیلم میں بھارتی فوج نے ایل اوسی کے مختلف علاقوں میں کلسٹربم پھینکے، ایل اوسی کے علاقے نوسیری میں پڑے کلسٹر بم بھی یواین او کے نمائندوں نے دیکھے، ایل اوسی کے قریب متاثرہ شہریوں سے بھی یواین اوکے نمائندوں نے صورتحال معلوم کی اور کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ مقبوضہ کشمیر میںصورت حال انتہائی کشیدہ ، بھارت نے پونچھ کے علاقے میں کمانڈوز کو بھیج دیا ، بھارتی عزائم نے کشمیر میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے. بھارتی افواج کے ٹاپ کی فوجی بٹالین کو ٹاسکے دے دیاگیا ،باغی ٹی وی کو مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پونچھ کے علاقےمیں بھارت نے کمانڈوز کو تعینات کردیا ہے. یہ کمانڈوز جنہیں رپیڈ فورس کہا جاتا ہے اس وقت پونچھ کی شاہراہوں پر مارچ کررہی ہیں.ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے یہ دستے پاکستانی سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں اور امکان ہے کہ سرحدی علاقوں میں کوئی بڑا آپریشن ہونے جارہاہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آ گئے، آزاد کشمیر کے علاقے نوسیری میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں۔ نجی ٹی موی کے مطابق بچہ کلسٹر بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے گیا، کھیل کے دوران بم پھٹنے سے زخمی ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے وادی نیلم میں کلسٹر بموں کے استعمال کےناقابل تردید ثبوت خصوصی میڈیا کوریج کے دوران سامنے آگئے، نوسیری کے علاقے میں گھروں کے پاس کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں جن سے اس علاقے میں چار شہادتیں ہو چکیں جبکہ11 افراد زخمی بھی ہوئے۔علاقے میں ایک اور ناخوشگوار واقعہ اسوقت پیش آیا جب ایک معصوم بچہ کلسٹر بم کھلونا سمجھ کر گھر لے گیا جہاں وہ بم پھٹ گیا اور بچہ زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںآج شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں مزید7 کشمیری نوجوانوںکو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیرن میں شہید کیاگیا۔دریں اثناءشوپیان کے علاقے پنڈوشن میں 40گھنٹے طویل محاصری اورتلاشی کارروائی کے بعد ایک مکان کے ملبے سے مزید 2لاشیں برآمد ہوئی ہیںجس سے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ ایک لاش کی شناخت ایک غیر ریاستی مزدور کے طورپر ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت کی ایڈوائزری کے بعدوادی میں مقیم سیاحوں اور یاتریوں نے وادی سے نکلنے کا آغازکردیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی وادی میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ریاستی مزدوروں نے بھی وادی سے کوچ کرنیکا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ دریں اثنا وادی کے پیٹرول پمپوں کے باہر بدستوررش ہے جبکہ اے ٹی ایموں کے باہر بھی قطاریں لگی رہیں۔ محکمہ سیاحت کے حکام نے کہا ہے کہ وادی کے مختلف مقامات پر قریب 25 سے 30ہزار سیاح مقیم تھے جنہیں جمعہ کی شام زبردستی ہوٹلوں سے نکالا گیا اور رات کے دوران ہی سرینگر لایا گیا۔سرکاری طور پر گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا اور روڑ ٹرانسپورٹ کی بسیں اس کام پر لگا دی گئیں تھیں۔جمعہ کی شام ہی سیول ایوی ایشن حکام کی ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی جس میں سنیچر سے اضافی پروازوں کا اہتمام کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ قریب 10ہزار سیاح پروازوں کے ذریعہ نئی دہلی روانہ ہوچکے ہیں اور اتوار کی شام تک سبھی سیاحوں کو دلی روانہ کیا جائیگا۔سرینگر ائر پورٹ پر سنیچر کو پہلی بار جم غفیر دیکھنے کو مل رہا تھا۔ ہر منٹ کے بعد پروازیں اڑان بھر رہی تھیں۔ لیکن ایڈوائزری جاری ہونے کے فورا بعد ٹکٹوں کی قیمتوں میں نا قابل یقین اضافہ ہوا اور فی ٹکٹ 41000سے 51000میں فروخت ہورہی تھی۔ادھرایک سنیئر آفیسر نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پہلگام اور بال تل میں موجود 5000 یاتریوں کو جمعہ کی شام سے ہی جموںروانہ کرنے کا آغاز کیا گیا اور ہفتہکی دوپہر تک سبھی یاتری چلے گئے تھے۔ تاہم لنگر لگانے والوں کی اچھی خاصی تعداد ابھی بھی موجود ہے جنہیں اتوار کی شام تک جموں روانہ کیا جائیگا۔ہوٹل ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے نے بتایا کہ پہلگام اور گلمرگ کے علاوہ سونہ مرگ، یوسمرگ اور سرینگر ہوٹلوں میں مقیم سیاحوں کو حکام کی جانب سے زبردستی نکالا گیا۔اس دوران وادی میں مقیم غیر ریاستی مزدوروں میں تشویش کی لہر دور گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں غیر ریاستی مزدوروں نے وادی سے کوچ کرنیکا آغاز کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر کئی ایک بیرون ریاستوں کے مزدوروں کو روتے بلکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ادھراگرچہ حکومت نے کہاہے کہ لوگوں کو افواہوں پر کوئی دھیان نہیں دینا چاہئے کیونکہ وادی میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، تاہم اس کے باوجود بھی لوگ پٹرول پمپوں کے باہر جمع ہورہے ہیں۔ہفتہ کو بھی پیٹرول پمپوں پر صبح سی ہی بھاری رش تھا۔لالچوک ، کرن نگر ، ٹنگہ پورہ ، ایچ ایم ٹی اور دیگر کئی جگہوں پر پیٹرول پمپ خالی تھے جبکہ کئی پیٹرول پمپوںکو بند کیا گیا تھا ۔پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ وادی میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔عہدیدار نے بتایا کہ ان کے پاس2400 گاڑیاں موجود ہیں اور ان کے پاس پانپور اور زیون میں 3ڈیپو بھی ہیں جہاں پر روزانہ پٹرول اور ڈیزل سے بھری گاڑیاں پہنچتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حیدرپورہ میں ایک پٹرول پمپ کی کھپت ایک دن میں 2ہزار لیٹر ہے لیکن وہاں 24گھنٹوں کے دوران 20ہزار لیٹر پٹرول ختم ہو گیا ہے ۔ادھروادی میں موجود مختلف بنکوں کے اے ٹی ایمز پر بھی لوگوںکا بھاری رش دیکھا گیا اور کروڑوں روپے نکالے گئے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ نوسدہ پولیس کا بروقت ایکشن،گشت ڈیوٹی کے دوران انڈین آرمی کی جانب سے فائر کیے گئے 02کلسٹر بم برآمد۔ انسپکٹر سیکورٹی کی بروقت اطلاع، ایس پی عبدالرشید مغل نے حکام بالا کو آگاہ کر دیا۔ پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ نیلم جہلم پولیس نے متاثرہ علاقہ اپنی تحویل میں لے لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرتے جارہے ہیں اوروادی سے آخری اطلاعات کے مطابق آج کی رات بڑی اہم اور رات کو کچھ بھی ہوسکتا ہے مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق فوج کو انہتائی چوکس کر دیا گیا ہے اور فوج نے پولیس اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات یہی ہیں کہ کسی بھی وقت پوری وادی میں کرفیو کا نفاذ ہوسکتا ہے یہ بھی ذرائع کے حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ کرفیوکے نفاذ کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے کسی بڑے اپریشن کے کیئے جانی کی اطلاعات ہیں. لوگ پہلے ہی گھروں سے باہر نہیں نکل رہے اور اگر کرفیوکا نفاذ ہوجاتاہے تو اس سے کمشیریوں کا جینا اور محال ہوجائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان

      مڈٹرم انتخابات ‘ ٹرمپ کی مقبولیت کو دھچکا’ 64فیصد امریکی کارکردگی سے ناخوش

      آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.