تازہ تر ین

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پہلی بار ہزاروں مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازِ عید ادا کرنے کے منظر نے سماں باندھ دیا

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پہلی بار ہزاروں مسلمانوں نے کھلے آسمان کے نیچے ایک ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ برلن کے علاقے کولمبیا ٹاﺅن میں ہزاروں مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازِ عید ادا کرنے کے منظر نے سماں باندھ دیا۔ کولمبیا ٹاو¿ن میں برلن اور گردو نواح کے مسلمانوں نے اکٹھے ہو کر عید کی نماز ادا کی اور ہزاروں مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد بھی دی۔اس موقعہ پر بچوں نے بہت زیادہ خوشی کا ظہار کیا، بچوں نے پہلی بار ایسا منظر دیکھا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد مین مسلمان مل کر خوشیاں منا رہے تھے۔ واضح رہے کہ آج یورپی اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ ان تمام ملکوں میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain