تازہ تر ین

بی ایم ڈبلیو گاڑی یا سونے کے انڈے دینے والی مرغی۔۔۔

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاناما کا ہنگامہ ایک کے بعد دوسرا موڑ قطری شہزادے کے بعد مریم نواز کو تحفے میں ملنے والی بی ایم ڈبلیو گاڑی کی انٹری کیا ہوئی کہ جج صاحبان بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ گاڑی تھی یا سونے کے انڈے دینے والی مرغی۔تفصیلات کےمطابق جرمنی کی گاڑیاں بنانے والی کمپنی کی بی ایم ڈبلیو گاڑی جس کا تذکرہ عدالت عظمی تک پہنچ گیا۔ لیکن یہاں ہم جرمنی کی اس بی ایم ڈبلیو کی بات نہیں کر رہے معاملہ ہے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکو ملنے والی بی ایم ڈبلیو کا سوال یہ ہے کہ جج صاحبان بھی اس گاڑی کو سونے کا انڈا دینے والی مرغی سے تشبیہ دینے پر کیوں مجبور ہوئے؟ عدالت میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران تذکرہ چھڑا مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو کا توبتایا گیا کہ یہ سیکنڈ ہینڈ گاڑی مریم نواز کو تحفے میں ملی تھی لیکن جب بکی تو اس سے ایک کروڑ چھیانوے لاکھ کا منافع ہوا یہ ہے وہ وجہ کہ جج صاحبان بھی بولنے پر مجبور ہو گئے یہ ہم نہیں کہہ رہے فواد چودھری کہہ رہے ہیں بات یہیں ختم نہیں ہوئی فواد چودھری نے مریم نواز کی آمدنی, ٹیکس اور دو سال کے سفری اخراجات کا تخمینہ بھی بتا دیا۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ا±نیس سو ننانوے میں حسن نواز طالب علم تھے اور فلیٹ کا کرایہ پاکستان سے آتا تھا تو دو ہزار ایک میں ا±نہوں نے اپنی کمپنیوں کو قرض کیسے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain