تازہ تر ین

16قینچیاں، شیشے اور موم بتی سے بال تراشنے کا مظاہرہ

لاہور (کلچرل رپورٹر/ لیڈی رپورٹر) روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کے تعاون سے آل پاکستان ہیئر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن فیسٹول گزشتہ روز الحمرا میں منعقد ہوا جس میں بیوٹیشن اور ہیئر ڈریسر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے ہال میں موجود لوگوں سے داد حاصل کی اور ماحول کو پرجوش بنا دیا۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر ہال تالیوں اور قہقوں سے گونجتا رہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ممبر پنجاب اسمبلی ماجدظہور، ڈی جی ٹیوٹا حاجی محمد ڈوگر، ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ساجد نصیرخان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیوٹا سروش فاطمہ ،پنجاب ہیلتھ کیئر کی نمائندہ طیبہ، ڈیپلیکس کی نمائندہ لیزا ،قابل ذکر ہیں جبکہ جن فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا ان میں نوراں لعل،عینی طاہرہ، طاہر نوشاد، خالد گاور، اللہ رکھا پیپسی، پونم ناز، ناصر بیراج، عمران ہاشمی اور افضل ساحر شامل ہیں۔ تقریب کی کمپیئرنگ عزیزشیخ نے کی۔ تقریب کے میزبان صدر فیڈریشن حاجی محمدشفیق اور سیکرٹری جنرل حنیف الرحمن صدیقی اور کوآرڈینیٹر افتخار احمد شیخ تھے۔ تقریب میں شامل گلو کار خالد گاور نے دوگانے گا کر ماحول کو پرجوش کر دیا جبکہ امن علی نے ماہی آﺅے گا اور سونے کی تویڑی پر نوجوان منچلے جھومتے رہے۔ ریڈیو ٹی وی کے معروف اینکر افضل ساحر نے اپنی باتوں اور شاعری سے ہال میں موجود لوگوں پر اپنا سحر طاری کردیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ معاشرے میں اس طرح کے تفریحی مواقع انتہائی کم ہیں۔پنجا ب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ایم ڈی ساجد نصیر خان نے کہا کہ اس وقت 314 ادارے کام کر رہے ہیں جہاں دو لاکھ سے زائد طلبہ کو مختلف قسم کے ہنر سکھائے جارہے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اپنی عملی زندگی میں بہتر کارکردگی دکھا کر اپنے لیے بہتر معاشی حالات پیدا کرسکیں ۔اس کے بعد عینی طاہرہ نے میرے رشک قمر سنا کر نوجوانوں کے دل موہ لیے جبکہ گلو کارہ پونم نے سئیو نی میرا ماہی سنایا جس پرنوجوا ن بھنگڑے ڈالتے رہے اور خوب دا دی گئی ،اللہ رکھا پیپی کی اسٹیج پر آمد پر ہی ہال میں موجود نوجوانوں ،خواتین اور بچے خوب قہقے لگاتے رہے جبکہ اللہ رکھا پیپی نے طنز و مزاح پر مبنی گانے سنائے اور جن پر شائقین خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور مشہور گلو کار مائیکل جیکسن کی پیروڈی کا گانا بھی سنایا جس کو بہت پسند کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain