ماسکو (ویب ڈیسک)روسی برانڈ نے آئی فون 11 کو جوہرات، چاند اور شہاب ثاقب کے اصلی ٹکڑوں سے مزین کر دیا،کاوئیر روس کا لگڑری برانڈ ہے۔ آئی فون 11 کی لانچنگ میں ابھی چند ہفتے باقی ہیں لیکن کاوئیر نے پہلے ہی کسٹومائز آئی فون 11 لانچ کر دیا ہے۔اس کسٹومائز پریمیم پروٹو ٹائپ آئی فون 11 کو قیمتی پتھروں ،سیٹلائٹس، چاند اور دوسرے شہاب ثاقب کے اصل ٹکڑوں سے مزین کیا گیا ہے۔کاوئیر کے آئی فون 11 ماڈل کی تھیم نظام شمسی اور کائنات ہے۔ کاوئیر نے فون کی بیک پر نظام شمسی اور کائنات کو دکھایا ہے۔کاوئیر نے فون کی بیک پر ہیرے، یاقوت، پکھراج اور کونیاک ہیرے نصب کیے ہیں۔اس سمارٹ فون کی بیک پر ایک مصنوعی سیارچے کے ٹکڑے، چاند اور شہاب ثاقب کے ٹکڑے استعمال کیے ہیں۔کاوئیر آئی فونز کے کسٹومائز ماڈل بنانے میں کافی شہرت رکھتا ہے۔ کاوئیر کے کسٹومائز فونز کی قیمت اصل ماڈلز سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ آئی فون 11 کے اس کسٹومائز یونیورس ڈائمنڈ ماڈل کی قیمت 49,999 ڈالر ہوگی۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2019/08/mobile-1.jpg)