لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی2011کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے اسمرفز دی لوسٹ ولیج کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دینگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔