لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا کو ایک شو میں اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرنے پر مداحوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لیڈی گاگا نے ایک ٹیلنٹ شو میں پر پرفارم کیا تھا جس میں ان کا چہرہ پہچانا ہی نہیں جا رہا تھا۔لیڈی گاگا کے مداحوں نے اس پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مداحوں نے کہا ہے کہ انہوں اپنا چہرہ مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لئے ناک اور دیگر اعضاءکی سرجری کروائی ہے۔