لاہور(جنرل رپورٹر) دریائے ستلج میں بھارتی آبی جارحیت کے دوران اسکی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ،سینکڑوں ایکڑ اراضی پر لگی فصلیں ،بستیاں اور مویشی دریائے ستلج کے آبی ریلوں کی نظر ہو گئے وہا ں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں،آن لائن کے مطابق اسی طرح گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کے کنارے سنگراں والی بھینی کے رہائشی محنت کش محمد احمد دودھی کا گیارہ سال کا بیٹا امجد دریائے کے چڑھے ہوئے پانی سے بے خبر حسب سابق دریائے کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک بڑی لہر اسے کھینچ کر دریا میں لے گئی جسکی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش شروع کر دی تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔
