لندن (خصوصی رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم سسرال والوں سے ناراض ہو گئیں اور میکے امریکہ واپس چلی گئیں۔ فریال مخدوم سسرالیوں کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئیں۔ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے مجھ پر تشدد کیا۔ فریال نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ سسرالیوں نے طلاق دینے کیلئے عامر پر دباﺅ ڈالا۔ سسرال والوں نے کئی بار مارا پیٹا‘ فریال مخدوم نے مزید کہا کہ سسرال والوں نے عامرخان سے مجھے طلاق دینے کو کہا۔
