لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے سی بی سی سمیت ڈینگی کے مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا حکم دے دیا۔ سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی اور لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی بریگیڈ کو فعال کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا عوام کو ڈینگی سے بچانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ڈینگی سے بچاو¿ اورعلاج کیلئے موثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔