لاہور (خصوصی رپورٹ) روزنامہ خبریں 28 نومبر کی اشاعت میں یہ خبر شائع کر چکا ہے کہ ملتان کے کور کمانڈر سپر سیڈ ہونے کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں جو درست ثابت ہوئی۔ خبریں نے ماضی کے حوالے سے دونوں قسم کی روایات کا ذکر کیا تھا کہ سپر سیڈ ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل قبل از وقت ریٹائرمنٹ لیتے رہیں اور بعض اوقات ایسا بھی ہوا ہے کہ سپر سیڈ ہونے والے جرنیلوں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ تاہم امکان ہے کہ ملتان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا امکان موجود ہے۔
