تازہ تر ین

’بریسٹ کینسر‘ سے آگاہی کیلئے مینار پاکستان کا رنگ گلا بی کر دیا گیا

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان میں ’بریسٹ کینسر‘ سے متعلق کام کرنے والی سماجی تنظیم ’پنک ربن‘ نے رواں ماہ یکم اکتوبر سے ’پنک ٹوبر‘ نامی آگاہی مہم شروع کی تھی۔اس مہم کا مقصد پاکستان میں بریسٹ کینسر کا شعور اجاگر کرنا اور اس مرض کے شکار افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔’پنک ربن‘ ہر سال اکتوبر میں ’پنک ٹوبر‘ مناتی ہے اور اس کے تحت ملک کے کسی نہ کسی بڑے شہر کی سب سے معروف جگہ کو ’گلابی‘ کیا جاتا ہے۔ماضی میں ’پنک ربن‘ جہاں مزار قائد اور اسلام آباد کی فیصل مسجد کو گلابی کر چکی ہے، وہیں اس بار تنظیم نے لاہور کے مینار پاکستان کو بھی گلابی کیا۔مینار پاکستان کو گلابی کرنے سے قبل یکم اکتوبر کو ایف بی آر کی عمارت کو بھی گلابی کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain