تازہ تر ین

برطانوی شاہی جوڑا 15 اکتوبر کو صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

لاہور (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کی رات 9 بجے اپنے پہلے دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 15اکتوبر کو اسلام آباد میں صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن 15اکتوبر کو ایک اسکول کا بھی دورہ کریں گے اس کے علاوہ شاہی مہمان اسی دن ایک خیراتی ادارے کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 16اکتوبر کو لاہور جائیں گے، لاہور میں شاہی مہمان ایک ایس او ایس ویلج کا بھی دورہ کریں گے، برطانوی شاہی مہمان لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain