راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈینگی کے سامنے انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور شخص دم توڑ گیا، تعداد چونتیس ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں بھی متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ادھر لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد دو سو پچاسی تک جا پہنچی ہے۔انتظامیہ اور محکمہ صحت کی حکمت عملی ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی ہے۔ ڈینگی مچھر مسلسل شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں مزید 157 شہری ڈینگی کا نشانہ بنے۔ اسلام آباد کے 21 رہائشی مریضوں کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں لایا گیا جس کے بعد مجموعی تعداد 7582 ہوگئی۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 33 نئے مریض سامنے ا?ئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 285 تک پہنچ گئی ہے۔ ملتان میں مزید 3 مریض نشتر ہسپتال داخل کرائے گئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہو گئی۔