تازہ تر ین

ایپل کے بھارت میں تیارکئے جانے والے آئی فون کی فروخت بارے حقائق سا منے آگئے

 

ممبئی (ویب ڈیسک)رواں برس اپریل میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز رکھنے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ جلد ہی اپنے فونز بھارت میں بنانا شروع کرے گی۔رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے نئے ماڈلز کے آئی فون کو بھارت میں تائیوان کی فون ساز کمپنی ’ فوکس کون‘ کی مدد سے تیار کرے گی۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ کب تک ایپل بھارت میں فون تیار کرے گی، لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ امریکی کمپنی نے پہلی بار بھارت میں تیار کیے گئے فونز کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔رپورٹ کے مطابق آئی فون نے بھارت میں تیار کیے گئے ’آئی فون ایکس آر‘ کا ڈیزائن اپنے کیلیفورنیا کے پلانٹ میں تیار کیا، تاہم اس موبائل کو بھارت میں اسمبل کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain